Loading...
 

Click to Watch in HD > Faiz Ahmed Faiz- tujko kitno ka laho-تجھ کو کتنوں کا لہو

Watch The poetry is by Faiz Ahmed Faiz and sung by Tina Sani.تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیے اے ارضِ وطنجو ترے عارضِ بے رنگ کو گلنار کریںکتنی آہوں سے کلیجہ ترا ٹھنڈا ہوگاکتنے آنسو ترے صحراؤں کو گلزار کریںتیرے ایوانوں میں پُرزے ہوئے پیماں کتنےکتنے وعدے جو نہ آسودہ اقرار ہوئےکتنی آنکھوں کو نظر کھا گئی بد خواہوں کیخواب کتنے تری شاہ راہوں میں سنگسار ہوئےبلا کشانِ محبت پہ جو ہوا سو ہُواجو مجھ پہ گزری مت اس سے کہو، ہوا سو ہوامبادا ہو کوئی ظالم تیرا دامن گیرلہو کے داغ تو دامن سے دھو، ہوا سو ہواہم تو مجبورِ وفا ہیں مگر اے جانِ جہاںاپنے عشاق سے ایسے بھی کوئی کرتا ہےتیری محفل کو خدا رکھے ابد تک قائمہم تو مہمان ہیں گھڑی بھر کے ہمارا کیا ہے- Faiz Ahmed Faiz




Loading...
 
Loading